Aaj News

اتوار, دسمبر 01, 2024  
28 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

انٹرنیٹ صارفین نے حکام سے سروس کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2024 01:27pm

کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

صارفین کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، گلشن اور کارساز کے کئی مقامات پر انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

کوئٹہ میں انٹرنیٹ صارفین نے حکام سے سروس کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

وہیں پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے۔ پشاور میں صارفین کا کہنا ہے کہ وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات ہیں۔

انٹرنیٹ کی سست رعوی کے باعث آن لائن کام کرنے والے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے کی جانب سے حالیہ بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے وی پی این کو پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کہا گیا کہ حکومت نے وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا، وزارت قانون کے مطابق حکومت کے پاس الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت اس طرح کی پابندی نافذ کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔

وفاقی وزیرِمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا بیان

انٹرنیٹ کی رفتار سست روی ہونے کے باعث ڈیجیٹیل مارکیٹنگ اور آن لائن کام کرنے والوں کو مشکلات سامنا ہے۔ اس ھوالے

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شیزا فاطمہ کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں یومیہ سائبر حملے ہوتے ہیں، سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ فیس بک، یوٹیوب سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی آزادی ہے

فیس بک، یوٹیوب سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اظہار رائے کی آزادی ہے، جہاں سیکیورٹی کی بات ہو وہاں وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دیتی ہے۔

Internet slow