Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان نے اپنا مؤقف واضح کردیا

ایونٹ کے انعقاد پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے ایک نیا فارمولا زیر غور
شائع 01 دسمبر 2024 11:29am

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے ایک نیا فارمولا زیر غور ہے اور اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ دوسری طرف چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان نے اپنا مؤقف واضح کردیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اس بار پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا جبکہ پی سی بی نے کسی ہابرڈماڈل ماننے سے انکار کیا۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پاکستان ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر نہیں لے کر جائے گا اور اگر آئی سی سی نے نیوٹرل وینیو پر جانے کا کہا تو پاکستان کبھی بھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔

ہفتے کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے تعین سے متعلق ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی دوسری بورڈ میٹنگ ملتوی ہوئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر مان گیا ہے، پاکستان کی شرط ہے کہ آئندہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا، اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کیلئے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیئے۔

چیمپینز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیےایک نیا فارمولا زیر غورہے اور ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا کہ پاکستان کو پیسے نہیں بلکہ اپنی عزت اور وقار عزیز ہے، معاملہ حل کرنے کے لیے برابری کی بنیاد پر نیا فارمولہ طے کرنا ہو گا، حل اسی صورت میں ممکن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ نیا فارمولا کم از کم 3 سال کے لیے طے کیا جائے، نیا فارمولا صرف چمپئنز ٹرافی کی حد تک لاگو نہیں ہو گا، فارمولا اگلے 3 برس تک آئی سی سی کے تمام ایونٹس کے لیے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق نئے فارمولے کے حوالے سے مذاکرات کا عمل جاری ہے ، نئے فارمولے کو باقاعدہ طور ایک شکل دی جائے گی جس پر سب بورڈ ممبر کو متفق ہونا پڑے گا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آئندہ 48 گھنٹےمیں ہونے کا امکان ہے۔

ہفتے کو دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہناتھا کہ ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کچھ کریں گے جس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو ، ہم نے کرکٹ کی جیت کرنی ہے، فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیے، ہم بھارت جائیں اور وہ نہ آئیں، یہ نہیں ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی معاملہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا بیان سامنے آگیا

تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) اپنی حکومت کی جانب سے دورہ پاکستان کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان آمد سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کرچکا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکاری اور بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کرانے پر مُصر ہے۔

بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے بورڈز کو قابل قبول فارمولا دے دیا

گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

PCB

ICC

BCCI

Champions Trophy

champions trophy 2025

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

pakistan host champions trophy