Aaj News

اتوار, دسمبر 01, 2024  
28 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی وزیرستان ضلع میں کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

تحصیل لدھا ، مکین ، سراروغہ اور تحصیل تیارزہ میں کرفیو نافذ ہوگا
شائع 01 دسمبر 2024 12:09am

ڈپٹی کمشنر نے جنوبی وزیرستان ضلع میں کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر سلیم جان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں کل صبح 5 بجے شام 6 بجے تک کرفیو رہے گا ۔

ڈی سی کے مطابق تحصیل لدھا ،مکین ، سراروغہ اور تحصیل تیارزہ میں یکم دسمبر کو صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران جنوبی وزیرستان تمام مارکیٹیں و دیگر کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔

جاری نوٹیفکیش کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات ، سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے پیش نظر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

پاکستان

South Waziristan