Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے
شائع 30 نومبر 2024 11:55pm
Big increase in prices of petroleum products - Breaking News - Aaj News

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافہ کر دیا ، پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 62، لائٹ ڈیزل 48 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔

diesel price

petrol price

پاکستان

Petroleum products

petroleum prices

PETROLEUM RATES