Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بدنام کرنے ، بلیک میلنگ میں ملوث 3 مجرمان کو قید

مجرمان خواتین کو سوشل میڈیا پر بدنام ، ہراساں اور بلیک میلنگ میں ملوث پائے گئے
شائع 30 نومبر 2024 05:02pm

سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بدنام کرنے اور بلیک میلنگ میں ملوث 3 مجرمان کو قید کی سزا سنا دی گئی، سزا پانے والے مجرمان میں اعجاز احمد، عمران اور شمریز احمد شامل ہیں۔

اعجاز کو 4 ، شمریزکو 2 ،عمران کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ، مجرمان خواتین کو سوشل میڈیا پر بدنام ، ہراساں اور بلیک میلنگ میں ملوث پائے گئے ۔

پاکستانی اداکارہ کے شوہر کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی

مجرم اعجاز احمد کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے مجرم کو 4 سال قید ، متاثرہ کو 50 ہزارروپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔

دوسرے مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم شمریز احمد کو 2 سال قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی ، مجرم متاثرہ خاتون کو غیر اخلاقی میسجز بھیجنے میں ملوث پایا گیا ۔

ایک اور مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم عمران کو 1 سال قید اور 50 ہزارجرمانہ کی سزا دی ، مجرم خواتین کو غیر اخلاقی میسج بھیجتا تھا ، مجرم عمران سرکاری اسکول میں بطور ہیڈ ماسٹر تعینات ہے۔

مجرمان کو معزز عدالت کے احکامات کی روشنی میں گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔

FIA

پاکستان

social media