Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

لاشیں لینے کیلئے کارروائی نہ کرنے کا بیان حلفی لیا گیا، حامد خان

وہ وقت دور نہیں جب یہ عدالتیں نہیں ہوں گی فوجی عدالتیں ہوں گی، حامد خان
شائع 30 نومبر 2024 03:35pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر حامد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 نومبر کی رات کو قتل عام کیا گیا، لاشیں بھی غائب کی گئیں، لوگوں سے لاشیں لینے کے لیے کارروائی نہ کرنے کا بیان حلفی لیا گیا ہے۔

لاہور میں وکلاء کنونشن سے حامد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب عہدوں اور لالچ کو ٹھکرا کر ملک کو بچائیں، ملک بچانا ہے تو ملک کا آئین بچانا پڑے گا۔

حامد خان نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے والے جا چکے ہیں، آپ اداروں سے بدلہ لینے کے لیے آئے ہو، وہ وقت دور نہیں جب یہ عدالتیں نہیں ہوں گی فوجی عدالتیں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سے آئین اور قانون ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پارلیمنٹ رات کی تاریکی میں قوانین پاس کرواتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی ہونی چاہئیے۔

PTI protest

Hamid Khan