Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

لکی مروت میں فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت باپ اور بیٹا قتل

سب انسپکٹر کا تعلق پنجاب پولیس تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، پولیس ذرائع
شائع 30 نومبر 2024 01:48pm

لکی مروت: پہاڑخیل پکہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر سمیت باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق سب انسپکٹر کا تعلق پنجاب پولیس تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار عبد القدیر مروت فیصل آباد میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان واردات کے مقام سے فرار ہوگئے۔ تینوں لاشیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پاکستان