سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے جانے پر پابندی
موسمی حالات اور برفباری کے خطرے کے پیش نظر ناران جانے والے سیاحوں کو روک دیا گیا۔
مشہور سیاحتی مقام ناران کا سیاحتی سیزن اختتام پزیر ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ناران سے آگے اور ناران تک سیاحوں کے جانے پر پابندی عائد کردی۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال کے مطابق موسمی حالات اور برفباری کے خطرے کے پیش نظر ناران جانے والے سیاحوں کو روک دیا گیا۔
سیاحتی مقام ناران ور اس کے اگے کے تمام سیاحتی مقامات کو سیاحوں کے لئے بند کردیا ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق سردیوں میں مشہور سیاحتی مقام شوگران اور بالاکوٹ کے گردونواح کے سیاحتی مقامات کھلے رہیں گے۔
حکام کے مطابق کے ڈی اے کا اسٹاف سیاحوں کی سہولت کے لئے ہر وقت موجود رہے۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.