Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
14 Rajab 1446  

بورے والا میں گیس سلنڈر پھٹنے سے باپ دو بیٹوں سمیت جھلس کر جاں بحق

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں اور ایک زخمی خاتون کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2024 02:49pm

بورے والا میں بچے کے لیے دودھ گرم کرتے ہوئے سلنڈر سے اچانک آگ لگ جانے سے میاں بیوی اپنے دو معصوم بیٹوں کے ہمراہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ میتیں گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا، رشتہ دار اور اہل محلہ غم سے نڈھال ہیں۔

ذرائع کے مطابق بورےوالا میں محنت کش دانش کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی شیر خوار بیٹے کے لیے دودھ گرم کرتے ہوئے گیس لیکج کے باعث آگ نے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا حادثہ میں دانش اور اسکی بیوی اپنے دو معصوم بیٹوں کے ہمراہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

لاشیں گھر پہنچی تو کہرام برما ہو گیا اہل محلہ اور رشتہ دار غم سے نڈھال ہیں دانش کا بوڑھا باپ کپکپاتے کمزور بدن کے ساتھ جوان بیٹے،بہوں اور دو پوتوں کے جنازوں کو کندھا دے گا۔

اہلیان محلہ کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث چھوٹے سلنڈر والے چولہوں میں گیس ری فل کروائی جاتی ہے جس کے باعث ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں شہریوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Blast

gas cylinder

father and sons died