اسرائیل سے تعلقات، سعودیہ کا امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے سے انکار
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، ریاض
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے سے انکار کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔
سعودی حکام نے مزید وضاحت کی کہ اگر امریکا عام فوجی تعاون کا معاہدہ کرتا ہے تو یہ معاہدہ حملے کی صورت میں تحفظ فراہم نہیں کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سعودی عرب میں اپنی موجودگی میں اضافہ کرے گا اور بائیڈن انتظامیہ دفاعی معاہدے پر مہر ثبت کرنا چاہتی ہے۔ تاہم، اس معاہدے کو سینیٹ کی منظوری درکار ہوگی۔
Saudia Arabia
America
مقبول ترین
Comments are closed on this story.