برطانوی پارلیمنٹ کے 60 اراکین نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا
برطانیہ: 60 ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں۔
9 کلومیٹر نئی ملٹری ڈیوائیڈنگ لائن کی تعمیر
دوسری جانب غزہ میں نئی یہودی بستی قائم کرنے کی تیاری شروع ہو گئی ہے، جس کی اطلاع برطانوی میڈیا نے دی ہے۔
شمالی غزہ میں 9 کلومیٹر نئی ملٹری ڈیوائیڈنگ لائن کی تعمیر کی جا رہی ہے، جبکہ بحیرہ روم اور اسرائیل کی سرحد کے درمیان سینکڑوں عمارتیں منہدم کی جا چکی ہیں۔
اسرائیل فلسطینیوں کو مستقل طور پر بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اگلے ڈیڑھ برس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری
ادھر حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ 3 دن قبل ہونے والی جنگ بندی کو الٰہی فتح قرار دے دیا گیا ہے۔
حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے اور معاہدے پر عمل درآمد میں لبنانی فوج کا ساتھ دیا جائے گا۔ معاہدے کے باوجود حزب اللہ حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
لبنان میں متعدد حزب اللہ مجاہدین کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ معاہدے کے باوجود اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں مزید 78 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ شہری جنگ بندی معاہدے کے بعد گھروں کو لوٹنا شروع کر رہے ہیں۔
غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 75 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ زخمیوں کی مدد کے لیے جانے والے امدادی کارکنوں پر بھی حملہ کیا گیا۔
شمالی غزہ میں ملبے سے 19 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، اور نصیرات کیمپ سمیت دیگر علاقوں پر بمباری جاری ہے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 44,363 ہو گئی ہے، جبکہ 105,070 زخمی ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے، جس کی ذمہ داری القصام بریگیڈز نے قبول کر لی ہے۔
Comments are closed on this story.