Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے تاخیر سے شروع

اجلاس کی صدارت اسیپکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کررہے ہیں
شائع 29 نومبر 2024 10:15pm

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوگیا۔

اجلاس کی صدارت اسیپکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کررہے ہیں جبکہ اجلاس 3 گھنٹوں کی تاخیر سے شروع ہوا۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا تھا، اجلاس کا وقت 7 بجے دیا گیا تھا تاہم دیے گئے وقت تک کوئی رکن پہنچ نہیں سکا تھا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے ہال کو تالے لگ گئے تھے، اسمبلی کے مین ہال کو نہیں کھولا گیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہمیں مین ہال کے دروازے نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

KPK Assembly

DELAY IN SESSION

MAIN HALL CLOSED