سپریم کورٹ نے ایک ماہ کے دوران کتنے مقدمات نمٹائے؟
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک ماہ میں 4 ہزار 372 رمقدمات نمٹا دیے جبکہ ایک ماہ کے دوران 1853 نئے مقدمات دائر ہوئے۔
سپریم کورٹ نے 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک کی رپورٹ جاری کردی، عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زیر التوا مقدمات نمٹانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے لیے چیف جسٹس اور ساتھی ججز نے انتھک کوشش کی، جوڈیشل ریفارمز چیف جسٹس کے ایجنڈے میں ترجیح پر ہیں۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے اہم عدالتی شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کئی اجلاس کی صدارت کی، ان کوششوں کا مقصد تاخیر کو کم کرنا اور عدالتی عملے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے، سپریم کورٹ اپنے آئینی مینڈیٹ کو دیانتداری اور کارکردگی کے ساتھ برقرار رکھے گی، سپریم کورٹ فوری انصاف کی فراہمی، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔
Comments are closed on this story.