پاکستان ریلویز میں خالی آسامیوں کا اشتہار، ترجمان پولیس کا بیان سامنے آگیا
خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار سوشل میڈیا پر سامنے آیا
پاکستان ریلویز میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں پر ترجمان ریلویز کا بیان سامنے آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا اشتہار دراصل جعلی ہے۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق جعلی اشتہار پھیلانے کا مقصد دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے پیسے ہتھیانا ہے، لہٰذا عوام اس جعلی اشتہار پر یقین نہ کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلویز پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے اشتہار جاری ہونے پر باقاعدہ طور پر ریلویز پولیس کی آفیشل ویب سائٹ، سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
Pakistan Railways
railways police jobs
fake advertisement
مقبول ترین
Comments are closed on this story.