Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کی ویڈیو لنگ پر سماعت، انٹرنیٹ خلل کی باعث جج کے سخت ریمارکس

کیا پی ٹی اے کو نوٹس کردوں کہ عدالت میں بھی انٹرنیٹ صحیح کام نہیں کر رہا؟ جسٹس اعجاز اسحاق
شائع 29 نومبر 2024 12:07pm

اسلام آباد: امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیوسمتھ کی ویڈیو لنک پر سماعت کے دوران آواز نہیں سنائی دی، جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سخت ریمارکس دیے۔

جسٹس اسحاق نے کلائیوسمتھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا، ”انٹرنیٹ سست ہے، آپ کی آواز نہیں آرہی۔“ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ”کیا پی ٹی اے کو نوٹس کردوں کہ عدالت میں بھی انٹرنیٹ صحیح کام نہیں کر رہا؟“

جسٹس اعجاز اسحاق نے استفسار کیا کہ ”کیا پی ٹی اے بتائے گا کہ موبائل فون کے بعد اب انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا ہے؟“

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھتے ہوئے جج نے کہا کہ ”آپ کچھ کہیں گے کہ انٹرنیٹ کیوں سست روی کا شکار ہے؟“ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ یہ موبائل انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے، دیگر انٹرنیٹ کا نہیں۔

آخر میں جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ ”چلیں، چیئرمین پی ٹی اے کچھ لکھ دیں گے نا کہ کیا مسئلہ ہے۔“

اسلام آباد

Islamabad High Court

Dr. Afia