Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہد آفریدی کا چیمپئنز ٹرافی تنازع پر اہم بیان

اب آئی سی سی اور ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اپنی بالادستی دکھانی ہوگی، سابق کپتان
شائع 29 نومبر 2024 08:21am

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری تنازعہ پر ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔

آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھیل اور سیاست کو یکجا کرکے کرکٹ کو غیر یقینی صورتحال کا شکار کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم سکیورٹی خدشات کے باوجود 5 مرتبہ بھارت جا کر کھیل چکی ہے، جس میں وائٹ بال سیریز بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب آئی سی سی اور ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اپنی بالادستی دکھانی ہوگی۔

اسی سلسلے میں، ایک اور سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کا دن کرکٹ کے لیے بڑا اہم ہوگا، اور یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیل کی تبدیلی کا دن بھی ہو سکتا ہے۔

پاکستان

Shahid Afridi

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy