Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

وزیراعلی کے پی بننے کی خبریں اداراتی ڈس انفارمیشن کی بنیاد پرہیں، اسپیکر کے پی

پارٹی نےادنیٰ کارکن کواسپیکرکاعہدہ دیا میرے لئے یہی کافی ہے، بابر سلیم سواتی
شائع 28 نومبر 2024 10:55pm

اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی بننے کی خبریں اداراتی ڈس انفارمیشن کی بنیاد پرہیں۔

’آج نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نےادنیٰ کارکن کواسپیکرکاعہدہ دیا میرے لئے یہی کافی ہے۔

بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کی خبریں ایسے وقت پر زیر گردش ہیں جب احتجاج میں ناکامی پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی کے اعلان کے بعد صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی کورکمیٹی سے استعفی دے دیا۔

بیرسٹر گوہر کو بطور چیئرمین ہٹانے اور علی محمد خان کو سیکریٹری جنرل بنانے کی تردید

pti leader

پاکستان