Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

حج درخواستوں کی وصولی، بینک ہفتہ و اتوار بھی کُھلے رہیں گے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متعلقہ نامزد شاخوں کو احکامات جاری کردیے
شائع 28 نومبر 2024 06:20pm

حج درخواستوں کی وصولی کے لیے نامزد بینکوں کی شاخیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تگرجمان نے بتایا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کے پیشِ نطر نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو دن کے ڈھائی بجے تک کُھلے رکھے جائیں گے۔

حج درخواستوں کی وصولی کسی تعطل کے بغیر 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں حج کے فضائی سفر کے اخراجات میں کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

State Bank Of pakistan

HAJJ APPLICATIONS

BANKS TO REMAIN OPEN