Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مشترکہ قرارداد منظور کر لی

قرارداد میرسلیم ، میر محمد صادق، میر محمد عاصم، راحیلہ حمید اور دیگر صوبائی وزراء نے مشترکہ طور پر پیش کی۔
شائع 28 نومبر 2024 06:17pm

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کی مشترکہ قرارداد منظور کر لی ہے۔

یہ قرارداد میرسلیم احمد کھوسہ، میر محمد صادق عمرانی، میر محمد عاصم کرد، راحیلہ حمید خان درانی، اور دیگر صوبائی وزراء نے مشترکہ طور پر پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، اور یہ سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی : پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع

پاکستان

بلوچستان

PTI protest