پاکستان میں انٹرنیٹ تاحال مکمل طور پر بحال نہ ہوسکا، پی ٹی اے نے چپ سادھ لی
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر منقطع ہیں، جس سے صارفین کو بڑے پیمانے پر پریشانی کا سامنا ہے۔ مختلف شہروں کے رہائشیوں کو فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو براؤز، ڈاؤن لوڈ کرنے اور ان تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق VPN (وی پی این) کے ساتھ بھی ان ایپلی کیشنز کی کارکردگی سست ہے۔ انٹرنیٹ سروس میں خلل کے باعث کاروبار، تعلیم اور آن لائن سروس سمیت متعدد شعبوں کو نمایاں طور پر متاثر ہورہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے مواصلات کو مکمل طوپر بحال رکھنے میں تاخیر کی اطلاع دی ہے جس نے روزمرہ کی زندگی کو ایک چیلنج بنا دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں سست روی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے لگائی گئی فائر وال سے منسلک ہو سکتی ہے۔ تاہم، پی ٹی اے نے ابھی تک اس خلل کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی صورتحال پر وضاحت فراہم کی ہے۔
حکومت نے گزشتہ روز اسلام آباد اور راولپنڈی جیسے شہروں میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کچھ علاقوں میں سروس معطل کرنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال کر دی تھی۔ ملک بھر کے صارفین اب ایک قرارداد کے حوالے سے حکام کی جانب سے اپ ڈیٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔