Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

گورنر پنجاب اپنے آئینی کردار تک محدود رہیں، عظمٰی بخاری

پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے تو گورنر شپ چھوڑ کر اُس میں شامل ہوجائیں گے، پنجاب کی وزیرِ اطلاعات کا ردِعمل
شائع 28 نومبر 2024 04:32pm

پنجاب کی وزیرِاطلاعات عظمٰی بخاری کہتی ہیں گورنر پنجاب اپنے مشورے اپنی پارٹی کی حکومتوں کو دیں۔ پنجاب میں اپنے آیئنی کردار کی حدود میں رہیں۔ آپ کو پنجاب پولیس کے شہدا اور زخمیوں کی پروا نہیں لیکن پی ٹی آئی کے شرپسندوں کی فکر لاحق ہے۔

گورنر پنجاب کے بیان پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت خود اپنی ہی پارٹی کے پنجاب کے لوگوں پر بندے نہ نکالنے پر برہم ہو رہی ہے۔ آپ کو تحریک انصاف سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو گورنرشپ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں۔

پنجاب سے لوگ تحریک انصاف کے نہیں نکلے اور پریشانی گورنر پنجاب کو ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو غیر مسلح رکھا۔ مریم نواز کی کارکردگی کے نتیجے میں پنجاب سے فتنے کی حمایت میں لوگ نہیں نکلے۔ پنجاب پولیس کے 2 جوان شہید اور 171 زخمی ہوئے ہیں۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ میں گورنر پنجاب کو میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے بھوںڈے طریقے اختیار کرنے سے پرہیز کا مشورہ ہی دے سکتی ہوں۔

ایک طرف گورنر پنجاب کہہ رہے بندے کیوں پہنچے ہیں اور دوسری طرف کہہ رہے ہیں کنٹینر کیوں لگائے ہیں؟ حکومت کیسے کرنی ہے اور انتظامی معاملات کیسے چلانے ہیں یہ جاننے کے لیے ہمیں آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں۔

Maryam Nawaz

uzma bukhari

Punjab governor

UNARMED POLICE