وفاقی کابینہ کی اکثریت نے پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کردی
وفاقی کابینہ کے گزشتہ روزاجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پرتبادلہ خیالا ہوا جس میں اٹارنی جنرل، وزیرقانون نے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے قانونی آپشن پربریفنگ دی جبکہ متعدد کابینہ ارکان نے بھی گورنر راج کی آپشن کی حمایت کی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے گزشتہ روزاجلاس میں خیبرپختونخواہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں صوبہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن بھی غورہوا۔ اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا کہ مرکز پر بار بار چڑھائی کے بعد گورنر راج کا آئننی جواز بنتا ہے۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ متعدد کابینہ ارکان نے بھی گورنر راج کی آپشن کی حمایت کی۔ اجلاس میں تجویزدی گئی کہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اوردیگرہم خیال جماعتوں سے مشورہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ سے قبل تمام سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کی جائ
Comments are closed on this story.