Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان
شائع 28 نومبر 2024 10:52am

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہرمیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور صبح سویرے خنکی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی، دن میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سمت سے سات کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے۔

ائیرکوالٹی انڈکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج آٹھویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، 100 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد خیبرپختونخوا سندھ اوربلوچستان میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ پنجاب میں موسم سرد ، خشک، سموگ اور دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

پاکستان