Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پی ٹی آئی مظاہرین کو آنسو گیس شیل کہاں سے ملے، خیبرپختونخوا پولیس میں تحقیقات شروع

سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لیں
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2024 10:51am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لیں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ طور پر آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط لکھ دیا۔

محکمہ پولیس کے غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نو مبر کو خط لکھا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ آنسو گیس کے دستیاب اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تمام تفصیلات دی جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پولیس کے پاس موجود آنسو گیس شیل کے ذخیرے کی مکمل جانچ کرے اور اس ڈیٹا کا موازنہ سی پی او اور ریجنل پولیس دفاتر کے پاس موجود اسٹاک کے ڈیٹا سے کرے۔

یہ فیصلہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کے بعد کیا گیا ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ احتجاج کے دوران استعمال ہونے والے شیل خیبر پختونخوا پولیس کے ذخیرے کا حصہ تھے۔

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Protest Call

TEAR GAS

Tear gas Shells

PTI March Call

24th November PTI March

pti protesters