Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

چین نے جاسوسی سمیت مختلف الزامات پر قید 3 امریکیوں کو رہا کردیا

واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا
شائع 28 نومبر 2024 08:39am

چین نے جاسوسی سمیت مختلف الزامات پر کئی سال سے قید 3 امریکی شہریوں کو رہا کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا، چین میں کئی سال سے قید 3 امریکیوں کو رہا کر دیا گیا۔

امریکی صدر بائیڈن نے چینی ہم منصب سے اپنے شہریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا تھا، صدر بائیڈن اپنے دورصدارت میں 70 امریکیوں کو واپس لائے ہیں۔

امریکی شہریوں کو چین میں مارک سویڈن کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کائی لی اور جان لیونگ کو جاسوسی کے الزامات میں 10 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکا نے بھی چینی شہریوں کو رہا کیا، جن کی تعداد نہیں بتائی گئی جبکہ واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

china

Beijing

Washington

prisoners

America

US Citizen