Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کرفیو نافذ کردیا

اسرائیلی فوج نے شہریوں کو جنوبی لبنان میں خالی کرائے گئے علاقوں میں واپسی سے روک دیا
شائع 28 نومبر 2024 08:15am

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کرفیو نافذ کر دیا، کرفیو کا نفاذ دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں میں بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کرفیو نافذ کردیا، اسرائیلی فوج نے شہریوں کو جنوبی لبنان میں خالی کرائے گئے علاقوں میں واپسی سے روک دیا۔

اسرائیلی فوج نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ لبنانی شہری شام 5 بجے سے صبح 7 بجے تک جنوبی سرحد کی طرف نہ جائیں، اسرائیلی فوج جنوب میں دریائے لیطانی کے علاقے میں موجود رہے گی۔

لبنان اور اسرائیل میں جنگ بندی، لبنانی عوام گھر واپسی پر آبدیدہ ہوگئے

اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلوی کا کہنا ہے کہ خالی کرائے گئے قصبوں یا اسرائیلی فوج کے قریب جانے والوں کی جانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، جنگ بندی ناکام ہوئی تو فوج کارروائی کے لیے تیار ہے۔

سیزفائر کے بعد بھی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رکھنے کا امریکی منصوبہ

واضح رہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی معاہدے کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہو گیا، جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی لبنانی عوام کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے، عوام ایک دوسرے سے گلے مل کر آبدیدہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد بیروت کے جنوبی مضافات میں فائرنگ کر کے جشن منایا گیا، جس کی آوازیں دور دراز میں سنی گئیں لیکن فوری طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

lebanon

SOUTH LEBANON

ISRAELI ATTACKS

Israel's Attack in Lebanon

CEASEFIRE IN LEBANON

seas fire