Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں 8 مقدمات درج

مقدمات میں دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں اور اغوا جیسی دفعات شامل
شائع 27 نومبر 2024 10:50pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں مزید 8 مقدمات درج کرلئے گئے۔

بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف درج مقدمات میں دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں اور اغوا جیسی دفعات، کار سرکار میں مداخلت ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزامات شامل ہیں۔

بلوچستان اسمبلی : پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع

پی ٹی آئی کے خلاف شہزاد ٹاؤن، سہالہ ، بنی گالہ، کھنہ ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلور تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئیں۔

مقدمات میں بانی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور ، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم، مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

pti leader

PTI protest

24th November PTI March