Aaj News

بدھ, نومبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

سلمان اکرم نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ہلاکتوں سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

ہمارے پاس آٹھ کے مکمل کوائف موجود ہیں دیگر کوائف میڈیا کو دے دیئے جائیں گے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 27 نومبر 2024 08:27pm

پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف ریاستی آپریشن میں 20 پی ٹی آئی سپورٹرز جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آٹھ کے مکمل کوائف موجود ہیں دیگر کوائف میڈیا کو دے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کو سیدھی گولیاں اور شیل مارے گئے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس قتل و غارت کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں کو لواحقین کا ریکارڈ نہ دینے کا کہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی شب اسلام آباد کے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا احتجاج جاری تھا۔ اس دوران انتظامیہ نے مظاہرین کے خلاف ’فیصلہ آپریشن‘ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس اور رینجرز نے ڈیڑھ سے دو گھنٹوں کے دوران یہ آپریشن مکمل کیا اور پورا ریڈ زون مظاہرین سے خالی کروا لیا گیا۔

پی ٹی آئی کی قیادت آپریشن کے دوران متعدد کارکنوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کر رہی ہیں جبکہ حکومت ان دعوؤں کی تردید کر رہی ہے۔

paksitan

PTI protest

24th November PTI March