Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس ، مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2024 06:53pm

انسداد دہشت گردی کی عدالت میرپورخاص میں ایف آئی اے نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کا عبوری چالان پیش کردیا۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

عدالت نے عمر جان سرہندی سابق ایس ایس پی آصف رضا کی عبوری ضمانت میں 18 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ڈاکٹر شاہنواز کے ورثا کے وکلاء نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آج ہماری درخواست پر کیس میں نامزد ملزمان سابق ڈی آئی جی جاوید سونھارو ایس ایس پی اسد علی چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

ملزمان کے وکلاء نے ہائیکورٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کے ورثا نے درج کرائی گئی ایف آئی آر ختم کرنے کی درخواست دی ہے۔

sindh

mir pur khas