Aaj News

بدھ, نومبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی رابطے میں رہے تو اُنکے لیے کردار ادا کرسکتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

پاکستان میں کسی سطح کی حکومت نہیں ہے جو فسادات سے نمٹے، سربراہ جے یو آئی
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2024 07:27pm

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں جو ہو رہا ہے اس کی بنیاد 2024 میں ووٹ کی چوری سے پڑی، اسلام آباد میں پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی اگر رابطے میں رہے تو اُن کے لیے کردار ادا کرسکتا ہوں۔

لاڑکانہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پرتشدد سیاست کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ”جے یو آئی ہمیشہ پرتشدد سیاست کے خلاف رہی ہے۔“ انہوں نے اداروں پر زور دیا کہ ”اداروں کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا۔“

مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ ”عوام کی سوچ کچھ اور ہے اور نتائج کچھ اور ہیں، یہ قابل قبول نہیں۔“ انہوں نے اسلام آباد میں حالیہ پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”جو اپنے لیے قانونی حق سمجھتا ہو، وہی پی ٹی آئی اور دوسری جماعتوں کے لیے بھی سمجھتا ہوں۔“

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ”اتنے انتظامات کے باوجود وہ ڈی چوک کیسے پہنچے؟ کیا انہیں ڈی چوک پہنچنے کے لیے راستہ دیا گیا؟“ اور مزید کہا کہ ”کیا اسی وجہ سے انہیں ڈی چوک آنے دیا گیا؟“

مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ”پاکستان میں کسی سطح کی حکومت نہیں ہے جو فسادات سے نمٹے، کے پی حکومت کو پتہ ہی نہیں کہ پاراچنار میں کیا ہو رہا ہے۔“

paksitan

JUIF