Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مریم ریاض وٹو نے ’بشری عمران خان کہاں ہے‘ کی ٹوئیٹ کردی

گنڈاپور کی پریس کانفرنس میں بشری بی بی سامنے نہیں آئیں، بہن بشریٰ بی بی
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2024 06:31pm
بشری بی بی اور مریم ریاض
بشری بی بی اور مریم ریاض

پی ٹی آئی بانی عمران خان کی اہلیہ کی بہن مریم ریاض وٹو نے ’بشریٰ عمران خان کہاں ہے‘ کی ٹوئیٹ کردی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ ’میں نے کہا تھا ناں کہ بشریٰ عمران خان پریس کانفرنس نہیں کریں گی، وہ اس لیے کہ وہ اپنی مرضی سے اسلام آباد سے گئیں ہی نہیں‘۔

علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے

بعدازاں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کنڈا پور کی پریس کانفرنس سے متعلق ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام نیوز چینلز نے احتجاج کے تمام حصوں کور نہیں کیا لیکن پریس نیوز نشر کی، ایسی (پریس نیوز) جس میں صرف کھوکھلے لفظ ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ’بشریٰ عمران خان کہاں ہیں؟‘

واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ ’ہمیں بشریٰ عمران خان سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، میں ہر ایک کو کال کررہی ہوں لیکن کوئی جواب نہیں دے رہا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ جان بوجھ کر ایسا کیا جارہا ہے، یہ کس قسم کا مزاق ہے‘۔

bushra bibi

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

24th November PTI March