Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

علیمہ خان نے بشری بی بی پر سوال اٹھا دیا

شام ہوتے ہی مرکزی کنٹینر کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کیوں بند کردی گئیں؟
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2024 06:06pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بشری بی بی پرسوال اٹھا دیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ ’شام ہوتے ہی مرکزی کنٹینر کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس کیوں بند کردی گئیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ’ساؤنڈ سسٹم اور روشنی نہ ہونے کے باعث مکمل اندھیرے میں عوام کو ہدایات جاری ہوئیں نہ کوئی رہنمائی فراہم کی گئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ ’ہم نے ساری شام کنٹینر پر روشنی اور آواز کے چلانے کی درخواست کی، لیکن ہدایت دینے والے لوگوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا، علی امین گنڈا پور

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے کئی دیگر حامیوں کی جانب سے بھی یہی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

اسلام آباد

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

24th November PTI March