Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مظاہرین کی اموات کی خبروں میں صداقت نہیں، پمز اسپتال

زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیاگیا
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2024 09:39pm

پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر پمز اسپتال کا وضاحتی بیان سامنے آگیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال نے بھی سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے دعووں کی تردید کردی۔

اسپتال انتظامیہ نے پی ٹی آئی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کےدوران 66 سیکیورٹی اہلکاراور36 شہری ایمرجنسی میں لائے گئے۔

پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیاگیا، تاہم کچھ افراد کا علاج تاحال جاری ہے۔

اسلام آباد

paksitan

PTI protest

PIMS Hospital