ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، زوفشاں ایاز ایونٹ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کیا کر دیا ہے۔
ایونٹ میں زوفشاں ایاز کپتان اور کومل خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں عریشہ انصاری، فضا فیاض، ماہم انیس، راویل فرحان، واصفہ حسین، علیزہ مختیار، قرۃ العین، روزینہ اکرم، طیبہ امداد، فاطمہ خان، ہانیہ احمر، ماہ نور زیب اور شہر بانو شامل ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟ فیصلہ جلد ہونے کا امکان
کپ 15 سے 22 دسمبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان گروپ اے میں اپنا پہلا میچ 15 دسمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
Comments are closed on this story.