Aaj News

بدھ, نومبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک ہی راستے سے وزیراعلیٰ کے پی کا بار بار فرار ہونا وفاق کیلئے بڑا سوال ہے، فیصل کریم کنڈی

گزشتہ چند ماہ میں کرم میں 150سےزائد افراد شہید ہوچکےہیں، ایک ڈرامہ اور ایک فلم اسلام آباد میں دیکھی، گورنر کے پی
شائع 27 نومبر 2024 03:59pm

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ایک ہی راستے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بار بار فرار ہونا وفاق کے لئے بڑا سوال ہے، مظاہرین کو بھگانے پر جشن نہ منائیں، ان کا تیسری بار فرار ہونا وفاق کی ناکامی ہے۔

پشاور میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو حالات خراب کرناچاہتے ہیں ان کےخلاف ایکشن ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ کے پی کو صوبے کی صورتحال کے حوالے سے دعوت دوں گا، کرم میں راستے بند ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں متاثرہ خاندانوں کو خوراک مہیا کی گئی ہے، صوبائی حکومت نےکرم کے لوگوں کی کوئی مدد نہیں کی، صوبے کا سب بڑا مسئلہ اس وقت امن وامان کا ہے، بہت جلد ضلع کرم کا دورہ کروں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کرم میں 150سے زائد افراد شہید ہوچکےہیں، ایک ڈرامہ اور ایک فلم اسلام آباد میں دیکھی، بشری بی بی سی ایم کے ساتھ بھاگ گئیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلی کے پاس وقت نہیں کہ کرم جائے، اسلام آباد میں آگ لگانےکے بجائےکرم میں آگ بجھاتے، دسمبرکے پہلے ہفتےمیں آل پارٹیزکانفرنس منعقد کررہا ہوں۔

peshawar

paksitan

Faisal Karim Kundi