Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا، عظمیٰ بخاری

گھریلو خاتون بشریٰ بی بی 3 دن سڑکوں پر دندناتی رہی، غریب ورکرز کو چھوڑ کر باجی خود بھاگ گئی، صوبائی وزیر
شائع 27 نومبر 2024 02:12pm

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گھریلو خاتون بشریٰ بی بی 3 دن سڑکوں پر دندناتی رہی، غریب ورکرز کو چھوڑ کر باجی خود بھاگ گئی، پی ٹی آئی کی کال پر پنجاب کےعوام نہیں نکلے، تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کسی بھی کال پر پنجاب کےعوام نہیں نکلے، وزیراعلیٰ پنجاب نے احتجاج کی کال مسترد کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا، خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق پر یلغار کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتون کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، پنجاب میں اشیائے خورد و نوش سمیت کسی چیز کی قلت نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں میڈیا نے عوام کو سچ دکھایا، دنیا کی تاریخ میں اتنی جلدی کوئی نہیں بھاگا، گھریلو خاتون بشریٰ بی بی 3 دن سڑکوں پر دندناتی رہی، پی ٹی آئی ورکرز تو کھڑے رہے لیکن باجی خود بھاگ گئی، تعویزوں، موکلوں پر آپ سیاسی خاتون نہیں بن سکتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو کل ڈنڈے اور گالیاں پڑیں، دنیا کا کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا۔

lahore

uzma bukhari

bushra bibi

PTI protest

azma bukhari

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Protest Call

information minister punjab

PTI March Call

24th November PTI March