Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ضروری کام سے جانا ہے‘، علی امین گنڈاپور کو لینے گاڑی پہنچ گئی، مظاہرین نے روک دیا

اس بار آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے، کارکنان
شائع 26 نومبر 2024 07:20pm

اسلام آابد میں ڈی چوک کے قریب موجود تحریک انصاف کے قاقفلے میں شامل مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو احتجاج چھوڑ کر کہیں بھی جانے سے روک دیا ہے۔

خیبرپختونخوا سے آنے والا پی ٹی آئی کا قافلہ سیونتھ ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے موجود ہے۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کا کنٹینر بھی اسی مقام پر ہے۔

اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو لینے کیلئے ایک گاڑی پہنچی۔

’خان کو لئے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی‘، بشریٰ بی بی نے کارکنان سے بھی حلف لے لیا

نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈاپورکو کسی ضروری کام سے کہیں جانا ہے۔

تاہم مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کنٹینر چھوڑ کر کہیں بھی جانے سے روک دیا۔

کارکنان نے ڈی چوک کے نعرے لگائے اور علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس بار آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

Ali Amin Gandapur

24th November PTI March