Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کی جیلوں سے اب عالمی معیار کے قالین ملیں گے

شہری امپورٹد وول کے کارپٹس وقالین جیل سے خود بھی خرید سکتے ہیں ، حکام
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2024 07:21pm

پنجاب کی جیلوں میں کارپٹ انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوارکر دیا گیا، جیل حکام نے کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں سے اب عالمی معیار کے کارپٹس اور قالین ملیں گے۔

جیل حکام نے بتایا کہ لاہور کی سینٹرل جیل سمیت 5 جیلوں میں امپورٹد وول سے کارپٹس وقالین کی تیاری شروع ہوگئی، نئے کارپٹس وقالینوں کا ریٹ 1لاکھ سے3 لاکھ تک کا رکھا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ پرانے کارپٹس و قالینوں کا ریٹ 15 ہزار سے 80 ہزار تک تھا، شہری کارپٹس وقالین جیل سے خود بھی خرید سکتے ہیں، جبکہ مارکیٹ سے بھی خریداری کی جاسکتی ہے۔

جیل ریفارمز میں بڑی پیشرفت: پنجاب میں سزا معافی کے قواعد اور معیار جاری

میاں فاروق نذیر نے مزید کہا کہ جدید ڈیزائننگ اور ٹریننگ کے لئے کنسلٹنٹ رکھے گئے ہیں، کارپٹس و قالین بنانے والے قیدیوں کی اجرت میں بھی اضافہ کرکے جیلوں میں انڈسٹری کو مزید بہترکیا گیا ہے۔

punjab

Punjab police

punjab jails