رینجرز اہلکاروں پرشرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج
رینجرز اہلکاروں پرشرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ شرپسندوں نے نام نہاد احتجاج کی آڑ میں رینجرزاہلکاروں کو کچل ڈالا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ 26 نومبرکی رات 2 بجکر 44 منٹ پررونما ہوا، رینجرز کے 3 اہلکارشہید اور 3 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بھی شرپسندوں کی منظم اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا گیا، جسکوسی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پرواقع کوحقائق کے برعکس توڑ مروڑکرجھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی پرتشدد مظاہرین کی متعدد ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے شر پسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، واقع میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
Comments are closed on this story.