Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر نجی معلومات کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

بلیو اسکائی کی جانب سے فوری طور پر کسی بھی تبصرے کی درخواست پر جواب نہیں آیا
شائع 26 نومبر 2024 04:50pm
بشکریہ فاسٹ فارورڈ
بشکریہ فاسٹ فارورڈ

یورپی یونین کی جانب سے بلیو اسکائی پر انفارمیشن ڈسکلوژر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ’تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز چاہے وہ کتنے ہی چھوٹے ہوں، جنہوں نے یورپی یونین میں کام کرنا شروع کیا ہے، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ایک خاص صفحہ بنائیں، جس پر بتایا جائے کہ ان کے کتنے صارفین یورپ میں ہیں اور وہ کہاں قانونی طور پر قائم ہیں۔ لیکن بلیو اسکائی نے ابھی تک یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔‘

ترجمان نے مزید کہا کہ چونکہ بلیو اسکائی یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت ”ویری لارج پلیٹ فارم“ کی تعریف میں نہیں آتا اس لیے کمیشن نے ابھی تک کمپنی سے رابطہ نہیں کیا۔

تاہم یورپی کمیشن نے تمام 27 ملکی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلیو اسکائی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

بلیو اسکائی کی جانب سے فوری طور پر کسی بھی تبصرے کی درخواست پر جواب نہیں آیا۔

European Union

social media

Bluesky app

BLUE SKY

DIGITAL ACCESS