Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان سامنے آگیا

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، مریم نواز
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2024 12:06pm

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران شرپسندوں کی جانب سے 4 رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے پر شدید رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرپسندوں کی گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

مریم نواز نے دوران احتجاج 4 رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے پر شدید رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ظلم کیا گیا، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پُرامن احتجاج ہوتا ہے؟ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہو گئے۔

پی ٹی آئی کو روکنا ہے تو طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، خواجہ آصف

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz Sharif

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Protest Call

CM Punjab Maryam Nawaz

PTI March Call

24th November PTI March