Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی جاری، ہسپتال پر فضائی حملے میں متعدد شہید

24 گھنٹے کےدوران غزہ میں 35 فلسطینی شہید،94 زخمی ہوگئے ہیں۔
شائع 26 نومبر 2024 08:34am

غزہ اور لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں میں تیزی آگئی، غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر فضائی حملے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ جنگ زدہ علاقے میں انسانی المیہ شدت اختیار کرگیا جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

صیہونی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پرتازہ حملہ کیا۔ 24گھنٹے کےدوران غزہ میں 35 فلسطینی شہید،94 زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں سیلاب سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے نے خبردار کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ موسم سرما میں سیلاب اور غذائی قلت سے پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوسکتےہیں۔ ادھرلبنان پربھی اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے حزب اللہ سے جنگ ​​بندی معاہدے کی منظوری دیدی

بیروت پرفضائی حملوں میں 29 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ کی جوابی کارروائی بھی جاری ہے۔ اسرائیل پر 340 میزائل اور ڈرون فائر کئے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق حملوں میں تل ابیب کو شدید نقصان پہنچا اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

Israel's Attack in Lebanon