پاکستان تحریک انصاف نے کل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی
پنجاب کے بڑے شہروں میں دوسرا راؤنڈ ہوگا ، سب اسلام آباد کا رخ کریں گے، حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف نےکل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات دے دی گئی ہیں، سب دوبارہ احتجاج کیلئے نکلیں گے۔
قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہرنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں دوسرا راؤنڈ ہوگا، سب پی ٹی آئی رہنما وکارکنان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات اور رابطے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے مطابق کل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی ہے، اس حوالے تمام پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔
PTI protest
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
24th November PTI March
مقبول ترین