Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی وزیر اعظم نے حزب اللہ سے جنگ ​​بندی معاہدے کی منظوری دیدی

مسائل کے حل ہونے تک معاہدے کو حتمی نہیں سمجھا جائے گا
شائع 25 نومبر 2024 09:04pm

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے لبنانی گروپ حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کی ”اصولی طور پر“ منظوری دیدی ہے، تاہم یہودیوں نےمعاہدے کے حوالے سے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق معاہدے کے حوالے سے فریقین میں اہم امور پرابتدائی بات چیت جاری ہے ، جس کے بعد حتمی معاہدے کا اعلان کیا جائے گا۔

یہودیوں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے حوالے سے اسرائیلی کابینہ کو جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دینا چاہیے، مسائل حل ہونے تک معاہدے کو حتمی نہ سمجھا جائے گا ۔

اسرائیل نے بیروت میں 4 طاقتور ترین میزائل داغ دیے، 20 افراد شہید

ترجمان اسرائیلی حکومت نے کہا کہ ”ہم معاہدے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، لیکن ابھی کچھ مسائل حل کرنا باقی ہے۔“

ترجمان کے مطابق ہماری بات چیت معاہدے کی طرف جا رہی ہے، لیکن حزب اللہ کی ایک غلطی بات چیت کو پٹڑی سے اتار سکتی ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین نے مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دورہ بیروت کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ”ہماری گرفت میں“ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ بالآخر ”فریقین کا فیصلہ“ ہے، ہمارے پاس تنازعات کو ختم کرنے کا حقیقی موقع موجود ہے۔

world

Israel's Attack in Lebanon