Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنٹینرز کی فصیلیں کانپ رہی ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

بشریٰ بی بی پاکستان کی شہری ہیں ، کسی سیاسی رہنما کی حیثیت میں نہیں
شائع 25 نومبر 2024 06:42pm

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ من گھڑت شواہد کی بنیاد پر جھوٹے بیانیے تراشنے کی مہم نئی نہیں، بشریٰ بی بی پاکستان کی شہری ہیں، کسی سیاسی رہنما کی حیثیت میں نہیں، عظمی بخاری تمیز کے دائرے میں فرسٹریشن کا اظہار کریں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ترجمان پی ٹی آئی نے ردعمل میں کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس شکست خوردہ سرکارکی خوف چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشری بی بی پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جاری احتجاج کا حصہ ہیں، کل سے اب تک کئی مناظر دنیا کے سامنے آ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کو پکڑکر بحفاظت آزاد کیاجا رہا ہے، کسی بھی جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری مینڈیٹ چوروں پر عائد ہوگی ۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کسی معصوم کی جان کو کچھ خطرہ لاحق ہوا توحساب لیں گے، کنٹینرزکی فصیلیں کانپ رہی ہیں، حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے ۔

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sheikh Waqas Akram

24th November PTI March