دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جا رہے ہیں ، وزیراعلی بلوچستان
بچے مصور کاکڑ کے اغوا پر افسوس ہوا، اغواء کاروں کے خلاف کارروائی کرینگے
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ، صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں ، آپریشن کی مخالف سیاسی جماعتیں ہمیں اس کا حل بتائیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مصور کاکڑ کے اغوا پر افسوس ہوا، ایسا لگا اغواء ہونے والا میرا بچہ ہے ، کوئی حکومت بھی نہیں چاہے گی بچے اغواء ہوں ، اغواء کاروں کیخلاف کارروائی کرینگے۔
بلوچستان میں ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں سنی ہے۔
بلوچستان
quetta
cm balochistan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.