Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف نکلے ، گیلپ سروے

دیہی آبادی میں پسند کی شادی کی مخالفت کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی
شائع 25 نومبر 2024 04:42pm

پاکستان میں 52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف نکلے ، حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی ۔

یہ انکشاف حال گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا جس میں 52 فیصد افراد نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کی بالکل حمایت نہیں کرتے جبکہ 39 فیصد نے پسند کی شادی کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پسند کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں جب کہ حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی۔

سروے کے مطابق شہری آبادی میں58 فیصد نے اس پر اعتراض کیا جبکہ دیہی آبادی میں پسند کی شادی کی مخالفت کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی۔

پاکستان

Married Couples