Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی احتجاج کے درمیان دلہا دلہن کا کنٹینر کے ساتھ یادگار فوٹو شوٹ

ملک کی صورتحال کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی شادی کو یادگار بنانے کا یہ انوکھا انداز بھی بہت خوب ہے
شائع 25 نومبر 2024 04:31pm
بشکریہ انسٹاگرام دی ٹیلینٹ اسٹوڈیوز
بشکریہ انسٹاگرام دی ٹیلینٹ اسٹوڈیوز

اسلام آباد میں ایک انوکھا اور حیرت انگیز شادی کا فوٹو شوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے! دُلہا دلہن نے احتجاج کے دوران لگائے گئے سرکاری کنٹینرز کے سامنے اپنی شادی کی یادگار تصاویر بنوائیں۔

یہ خوبصورت جوڑا، خولہ اور قاسم، اسلام آباد کے رہنے والے ہیں۔ احتجاج اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں کوئی اور جگہ میسر نہ ہونے پر انہوں نے کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

یہ تصاویر ایک مقامی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں لکھا، ’جب آپ کو اپنی شادی کے دن کوئی اور جگہ نہ ملے، کیونکہ سب بند ہے۔ خولہ اور قاسم کے لیے یادگار لمحے!‘

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور کنٹینرز کی تنصیب کے باعث شہر کی سڑکیں بند ہیں، اسکول بند ہیں، اور لوگوں کی نقل و حرکت مفلوج ہے۔

جہاں کچھ لوگوں نے اس منفرد فوٹو شوٹ کو سراہا، وہیں کچھ نے اسے عجیب اور غیر روایتی قرار دیا۔ لیکن یہ بات تو طے ہے کہ یہ فوٹو شوٹ ہمیشہ یادگار رہے گا!

اسلام آباد

PTI protest

Video Viral

wedding photoshoot

PHOTOGRAPH

PTI March Call

24th November PTI March