پرتھ ٹیسٹ کے دوران کرکٹ فین کی وسیم اکرم سے بدتمیزی
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے دوران کرکٹ فین نے پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سے بدتمیزی کی، فین نے آٹو گراف کے بعد انہیں ہراساں کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پرتھ میں فین کی جانب سے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا، آسٹریلیا اور بھارت کے پہلے ٹیسٹ کے موقع پر مداح نے آٹوگراف کے بعد وسیم اکرم کو ہراساں کیا، دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
واقعہ پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم کے باہر پیش آیا، وسیم اکرم کو مداح کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد جس کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی۔
وسیم اکرم جو اس وقت اسٹار اسپورٹس کے کمنٹیٹر کے طور پر آسٹریلیا میں موجود ہیں، آٹوگراف دینے کے فوری بعد مداح کی بدتمیزی کا نشانہ بنے۔
یہ واقعہ غیر نسل پرستی کی نوعیت کا تھا، تاہم مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
کمنٹیٹرز کو اب اسٹیڈیم کے اندر سے گاڑیوں کے ذریعے پک کرنے کا آپشن دیا جائے گا تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
Comments are closed on this story.