گنڈا پور ہزارہ انٹر چینج کھلوا کر مرکزی قافلے میں پہنچ گئے
وزیر اعلیٰ کے پی پارٹی رہنماعمرایوب کی کال پر راستہ کھلوانے کیلئے ہزارہ موٹروے روانہ ہوئے تھے، ذرائع
وزیراعلی خیبر پختونخوا کی زیر قیادت مرکزی قافلہ اسلام آباد سے محض 55 کلومیٹر دور ہے جبکہ بشریٰ بی بی نے قافلے میں شریک کارکنوں کو اسلام آباد کی طرف بڑھنے کا اشارہ دے دیا۔
اس دوران گنڈا پور کو رہنما عمر ایوب کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی تو وہ اپنے کارکنوں کے ہمراہ ہزارہ انٹر چینج پہنچ گئے۔
عمر ایوب نے انہیں ہزار انٹر چینج کھلوانے کے لیے کال کی تھی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہزارہ انٹرچینج کو کھلوادیا۔
علی امین گنڈا پوراپنے قافلے کو بشریٰ بی بی کے حوالے کرکے ہزارہ انٹرچینج کھلوانے پہنچے اور ہزارہ انٹرچینج کھلوا کر دوبارہ اپنے قافلے میں پہنچ گئے۔
پاکستان
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
24th November PTI March
مقبول ترین
Comments are closed on this story.